Advertisements

اوچ پریس کلب کے نو منتخب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی مکول کی زیر صدارت اجلاس ،سینئر صحافی اکمل شیخ گروپ میں شا مل سرپرست مقرر

Dr. Zulfiqar Ali Makool, newly elected President of the Uch Press Club, presided over a meeting in which senior journalist Akmal Sheikh was appointed as Patron
اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کے نو منتخب عہدیداران کا نو منتخب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی مکول ،سرپرست اعلی احسان احمد سحر اور نو منتخب سرپرست محمد اکمل شیخ کے ہمراہ پہلے اجلاس کے اختتام پر لیا گیا گروپ فوٹو
Advertisements

سرپرست اعلی اور مدیر احسان احمد سحر نے چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی ،پریس کلب کی نئی کابینہ نے آفس کے قیام ،اور ماہانہ اجلاس کے انعقاد سمیت متعدد فیصلے کیے


اوچشریف :دنیا ٹی وی چینل سے وابستہ اوچشریف کے سینیئر صحافی محمد اکمل شیخ ڈاکٹر ذوالفقار علی مکول کی سربراہی میں منتخب ہونے والے اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ میں شامل ہو گئے اس امر کا اعلان انہوں نے آج شام راشد منہاس اسکول میں منعقدہ  تقریب میں کیا جس میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ اور سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے چیف آرگنائزر  ارشاد احمد شاد کی  خصوصی دعوت پر شرکت کی -تقریب کی صدارت صدر ڈاکٹر ذلفقار علی مکول  نے کی اس موقع پر ہر ماہ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ  اوچشریف  کا اجلاس منعقد کرنے نئے دفتر کے  قیام سمیت صحافیوں کے دیگر مسائل کے بارے میں فیصلے کیے گئے – چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد کی جانب سے  تقریب میں محمد اکمل شیخ کو اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کا سرپرست مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا جسکی اجلاس میں موجود تمام اراکین نے تائید کی

Advertisements