نوجوان مسیحا ڈاکٹر وسیم عباس سندھو
تحریر: احسان احمد سحر
احمد پور شرقیہ کی سرزمین ہمیشہ مردم خیز رہی ہے جس نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو جنم دیا ہے جن میں سے بعض نے نیک نامی کمائی اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دعائیں سمیٹیں ایسی شخصیات میں بلا شبہ تحصیل احمد پور شر قیہ کے نوجوان ڈاکٹر وسیم عباس سندھو بھی شامل ہیں جنہوں نے ماہر امراض جگر معدہ اور ہیپیٹائٹس کے طور پر انتہائی قلیل عرصہ میں علاقے بھر میں شہرت حاصل کی اور جن کے کلینک پر ہر وقت مریضوں کا رش آپ کو دیکھنے کو ملے گا
ڈاکٹر وسیم عباس سندھو نے 24 مارچ 1988 کو چنی گوٹھ کے نوا حی چک 151 این پی کے معروف زمیندار چوہدری دل احمد سندھو کے گھرانہ میں انکھ کھولی – آپ
نے 2001 میں میٹرک کا امتحان شاکر پبلک ہائر سکول مظفرگڑھ سے امتیازی حیثیت میں پاس کیا اور اس شاندار امتحانی کامیابی کی بدولت ہی انہیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں داخلہ مل گیا جہاں سے آپ نے 2005 میں ایف
اایس سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی بعد ازاں وسیم عباس سندھو نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہمدرد یونیورسٹی کراچی میں داخلہ لیا جہاں سے آپ 2010 میں فارغ التحصیل ہوئے
ڈاکٹر وسیم عباس سندھو نے 2011 -2012 میں پمز ہسپتال اور پولی کلینک اسلام آباد اپنی ہاؤس جاب مکمل کی اور پمز ہسپتال اسلام آباد سے 2013 – 2018 کے دوران جگر معدہ اور ہیپاٹائٹس کے امراض (گیسٹرالوجی اینڈ ہیپٹالوجی) میں ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی جو ایف سی پی ایس کے برابر تصور کی جاتی ہے اس دوران آپ نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں رجسٹرار کے طور پر بھی ملازمت کا فریضہ خوش اسلوبی سےسرانجام دیا
ڈاکٹر وسیم عباس سندھو نے 2018 میں اسلام آباد سے اپنی آبائی تحصیل احمد پور شرقیہ کا رخ کیا چنانچہ 2018 کے اواخر میں آپ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ڈائریکٹر ایمرجنسی / ایمرجنسی میڈیکل افیسر تعینات کیا گیا یہاں آپ نے دو سال تک طبّی خدمات سر انجام دیں – ہمارے مشاہدے میں یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی کہ ڈاکٹر وسیم عباس سندھو نے اس دوران اپنی طبی مہارت اور حسن اخلاق سے مریضوں اور ان کے ورثا کو اپنا
گرویدہ بنا لیا-انتہائی قلیل عرصے میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد آپ نے 2021 میں سیٹلائٹ ٹاؤن احمد پور شرقیہ میں اپنے طبی کلینک کا اجراء کیا جہاں آب شب روز طبی خدمات سر انجام دینے میں مگن دکھائی دیتے ہیں
سیٹلائٹ ٹاؤن کے زیڈ بلاک میں ڈاکٹر وسیم عباس سندھو کے طبی کلینک کھولنے سے سیٹلائٹ ٹاؤن اور اس کے نواحی علاقوں کے باشندگان کو ان کی دہلیز پر جدید طبی سہولیات میسر
آئی ہیں اس لیے ہر عام و خاص شخص ان کی کارکردگی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے ان کے جذبے کا معترف دکھائی دیتا ہے – یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوجوان ڈاکٹر وسیم عباس سندھو مذہبی رحجان رکھنے والےانسان ہیں جنہوں نے گزشتہ برس فریضہ حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے اور سنت نبوی کی پیروی میں انہوں نے داڑھی بھی رکھ لی ہے -ہم بھی اُنکی مستقبل قریب میں کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا گو ہیں