Advertisements

وائس چانسلر دی ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ

VC Dr Uzma Qureshi visited Government Sadiq College Women University Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور12/جنوری وائس چانسلر دی ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے سینئر فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریشن  کے ہمراہ  دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف سے ملاقات کی اور باہمی ملاقات میں جامعات میں تعلیم و تحقیق کے فروغ اور ترقی بارے گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی وائس چانسلر دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے دونوں جامعات میں علمی و تحقیقی فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور مس فاطمہ مظہر،رجسٹرار دی ویمن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر قمر رباب سمیت دونوں جامعات کی سینئر انتظامیہ و فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کی میزبانی میں مہمان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سمیت رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور دیگر فیکلٹی ممبران وایڈمنسٹریشن دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے بہاول پورکے تاریخی محلات خصوصاً دربار محل اور نور محل کا تحقیقی وتفریحی دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوابین بہاول پورکے تعمیرکردہ محلات اور تعلیمی ادارے بلا شبہ اپنی مثال آپ ہیں۔