وزیر اعظم عمران خان سے ایسوسی ایشن آف پاکستانی فیزیشنز و سرجنز برطانیہ کے چیئرمین ڈاکٹر عثمان خان کی ملاقات
Advertisements
اسلام آباد۔ 29 نومبر: وزیر اعظم عمران خان سے ایسوسی ایشن آف پاکستانی فیزیشنز و سرجنز برطانیہ کے چیئرمین ڈاکٹر عثمان خان نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، نرسنگ اور سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کو پاکستان کے صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے پر ترغیب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر عثمان نے وزیر اعظم کو سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔