ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کی سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ ڈاکٹر طلحہ فاروق کی آرٹی فیشل انٹیلجنس میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر حوصلہ افزائی

Dr. Talha Farooq's PhD in Artificial Intelligence

ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کی ریجنل پی آراو برانچ میں تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ ڈاکٹر طلحہ فاروق  سے اپنے آفس میں ملاقات، دوران سروس  کمپیوٹر سائنس آرٹی فیشل انٹیلجنس

 (AI)میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر حوصلہ افزائی کی۔ تفصیل کیمطابق آرپی او رائے بابر سعید نےسینئر اسٹیشن اسسٹنٹ ڈاکٹر طلحہ فاروق کو محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے  کمپیوٹر سائنس آرٹی فیشل انٹیلجنس (AI)پی ایچ ڈی  مکمل کر نے پر مبارک باد دی،کیش ریوارڈ اور محکمانہ سرٹیفیکٹ CC-IIسے نوازا۔آرپی او نے ڈاکٹر طلحہ فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ موجودہ دور آرٹی فیشل انٹیلجنس (AI) کا دور ہے۔پوری دنیا مینول ورک سے آرٹی فیشل انٹیلجنس (AI) میں کنورٹ ہو رہی ہے۔آرٹی فیشل انٹیلجنس (AI) فیلڈ میں آپ کی ریسرچ محکمہ پولیس کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔آرٹی فیشل انٹیلجنس (AI) ریسرچ  میں آپ محکمہ پولیس میں  اپنا ماڈل کردار ادا کر سکتےہیں۔جس پر ڈاکٹر طلحہ فاروق نے کہا کہ  میری ریسرچ Authorship verificationپر ہے جس کے استعمال سے ڈیجیٹل فارنزک میں پولیس کو انوسٹی گیشن میں  فائدہ ہوسکتا ہے۔میں انشا اللہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن  اور  آپ کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے محکمہ پولیس کیلئے  کوئی ایسا  سافٹ وئیر تیار  کر وں گاجوکہ محکمہ کی  ورکنگ میں کلیدی کردار  ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں