پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی ذات سے ہر کرپٹ اور چور سیاستدان کوتکلیف ہے۔ڈاکٹر شہباز گل

Dr. Shahbaz Gill

اسلام آباد۔21نومبر: وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی ذات سے ہر کرپٹ اور چور سیاستدان کوتکلیف ہے، ملک کی بقا اور ترقی کیلئے ہم کرپٹ اور چوروں کے خلاف یونہی لڑتے رہیں گے، نااہل نواز و زرداری جیسے چوروں اور عوامی مجرموں کے خلاف لڑنا ہی وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا مقصد و منشور ہے،نااہل اپوزیشن لفافوں کی مدد سے 3 سال سے ایل این جی اور گیس پر پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔اتوار کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آپ کو تکلیف عوامی مسائل کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن دکان کی بند ہونے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہلوں کی مہنگی بجلی کے معاہدوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں، آج یورپ سمیت امریکہ اور چین میں بھی توانائی کا بحران ہے، حکومت نے مشکل وقت میں بھی 80 سے 90 فیصد تک اپنی ضرورت کے مطابق ایل این جی کا حصول ممکن بنایا۔