Advertisements

ڈاکٹر سعدیہ کمال دوبارہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی صدر منتخب

Dr Sadia Kamal Re-elected PFUJ-W President for Another Two-Year Term
اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز (پی ایف یو جے ورکرز) کی نومنتخب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کا فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو
Advertisements

بہاولپور سے عمار حسن علوی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن منتخب، جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی احسان احمد سحر کی ڈاکٹر سعدیہ کمال اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پی ایف یو جے ورکرز اور جرنلسٹس الائنس پاکستان کے درمیان صحافیوں کی تربیت، آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی امید ہے، احسان احمد سحر

Advertisements

*اسلام آباد / بہاولپور:** ڈاکٹر سعدیہ کمال ایک بار پھر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز (پی ایف یو جے ورکرز) کی آئندہ دو برسوں کے لیے صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ یونین کے دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔

دریں اثنا جرنلسٹس الائنس پاکستان، رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے سرپرست افتخار احمد علوی کے صاحبزادے اور وقت ٹی وی چینل بہاولپور کے نمائندے عمار حسن علوی پی ایف یو جے ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کا انتخاب بھی دو سال کے لیے عمل میں آیا۔ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین اور عہدیداران کے انتخاب کے لیے اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

افتخار احمد علوی نے پی ایف یو جے ورکرز کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز (اے یو جے ڈبلیو) کی خواتین کوآرڈینیٹر مسز انیسہ کنول نے تنظیم کی نمائندگی کی۔

دوسری جانب جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی اور میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر نے پی ایف یو جے ورکرز کی نومنتخب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے بہاولپور سے عمار حسن علوی کے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہونے کا بھی خیرمقدم کیا۔

احسان احمد سحر نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی قیادت میں پی ایف یو جے ورکرز اور جرنلسٹس الائنس پاکستان کے درمیان صحافیوں کی تربیت، آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں تنظیموں کے درمیان اس طرح کا تعاون پیشہ ورانہ صحافت کو مضبوط بنانے اور بالخصوص دیہی و شہری پریس کلبوں سے وابستہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔