Advertisements

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات ڈاکٹر سعدیہ کمال اور مطیع اللہ جان کے گروپوں میں انتخابی اتحاد قائم ہو گیا

Dr Sadia Kamal and Matiullah Jan in National Press club Islamabad elections
اسلام آباد :معروف صحافی مطیع اللہ جان نیشنل پریس کلب کی صدارتی امیدوار ڈاکٹر سعدیہ کمال کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں
Advertisements

معروف صحافی مطیع اللہ جان نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے جا گو گروپ کا ڈاکٹر سعدیہ کمال کے ہمراہ انتخابی اتحاد اور بطور صدارتی امیدوار اُنکی حمایت کے اعلانات کئے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابی معرکہ میں شکیل قرار اور افضل بٹ گروپوں سے مقابلہ ہو گا

Advertisements

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں دختر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر سعدیہ کمال صدارت کا الیکشن لڑنے کے لیے خم ٹھونک کر میدان میں آگئیں -ان کے بیدار گروپ اور معروف اینکر پرسن اور یوٹیوبر مطیع اللہ جان کے جاگو گروپ کے مابین آج انتخابی اتحاد ہو گیا- مطیع اللہ جان اور ڈاکٹر سعدیہ کمال نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے  خطاب کیا جس میں مطیع اللہ جان نے صدارتی امیدوار ڈاکٹر سعدیہ کمال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا- مطیع اللہ جان کے جاگو گروپ کے امیدوار وسیم عباس ڈاکٹر سعدیہ کمال کے پینل میں جنرل سیکرٹری کے عہدے  کیلئے  قسمت آزمائی کریں گے -خیال رہے کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال ماضی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی سینیئر نائب صدر منتخب ہو چکی ہیں ان دنوں وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی صدر صدر ہیں ان کا مقابلہ سابق صدر شکیل قرار  اور افضل بٹ گروپوں سے ہوگا-