Advertisements

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد ، مدیر کی نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں گروپ کی کامیابی پر ڈاکٹر سعدیہ کمال کو۔مبارکباد

Dr. Saadia Kamal Visits Residence of Editor-in-Chief Ehsan Ahmed Sehar, Felicitated on NPC Election Victory
احمد پور شرقیہ : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی مدیر احسان احمد سحر سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر
Advertisements

ڈاکٹر سعدیہ کمال نے مدیر احسان احمد سحر سے جرنلسٹس الائنس کی تشکیل اور اسکے پلان آف ایکشن کے حوالے سے استفسار ات کیے,مدیر احسان احمد سحر نے اُنہیں رواں برس کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا

احمد پور شرقیہ: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے آج سہ پہر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی قیام گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی- مدیر احسان احمد سحر نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے۔حالیہ انتخابا ت میں اُنکے گروپ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی

Advertisements

-ڈاکٹر سعدیہ کمال نے گزشتہ برس اکتوبر میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزانہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے بہاولپور ڈویژن کے تین اضلاح مظفرگڑھ بہاولپور اور رحیم یار خان کے 15 پریس کلبز کی تشکیل دی گئی جرنلسٹس الائنس کے بارے میں استفسارات کیے۔ مدیر احسان احمد سحر نے اُنہیں بتایا کہ جرنلسٹس الائنس میں پہلے مرحلے میں رورل علاقوں کے پریس کلبز اور جرنلسٹ یونینز کو شامل کیا جا رہا ہے احسان احمد سحر نے مزید بتایا کہ گذشتہ برس ماہ اکتوبر میں تین ایونٹس منعقد کیے جا چکے ہیں جن میں اوچشریف میں جرنلسٹس الائنس کا پہلا کنونشن بھی شامل ہے جس میں دو سو سے زائد صحافیوں نے شرکت کی

مدیر احسان احمد سحر نے پی ایف یو جے کی مرکزی صدر کو بتایا کہ وہ جرنلسٹس الائنس میں شامل پریس کلبز کے اراکین کے لیے موبائل جرنلزم ،ڈیجیٹل جرنلزم اور جرنلسٹس سیفٹی کی تربیت کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا- پی ایف یو جے ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے مدیر احسان احمد سحر سے اس ملاقات کے دوران ملکی صحافیوں کو درپیش مسائل پیکا ایکٹ کے حوالے سے عدالتی پیشرفت اور دیگر امور کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی- ڈاکٹر سعدیہ کمال کے چھوٹے بھائی محمد عاصم جلوانہ اور صاحبزادے واسو خان بھی اس موقع پر موجود تھے