ڈاکٹر رانا محمد طارق کا سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کے ہمراہ 6 کروڑ15 لاکھ روپے کی لاگت کے 2.72 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح
یہ کارپٹ روڈ راماں پھاٹک، بڑی بستی، بستی جہانگیر والا کھوہ اور بستی بھیاں کے تقریباً 12 سو سے زائد گھروں کے مکینوں کو بہتر رابطے اور سفری سہولیات مہیا کرے گا
بہاول پور:رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر رانا محمد طارق خان نے سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 21 میں 6 کروڑ15 لاکھ روپے کی لاگت کے 2.72 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ یہ کارپٹ روڈ راماں پھاٹک، بڑی بستی، بستی جہانگیر والا کھوہ اور بستی بھیاں کے تقریباً 12 سو سے زائد گھروں کے مکینوں کو بہتر رابطے اور سفری سہولیات مہیا کرے گا۔
افتتاحی تقریب ملک مظہر امین چنڑ، ملک اسامہ چنڑ،ملک شاہد چنڑ،محمد سلیم سیال،نمبردار مہر اختر،وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 21 فیصل ندیم چنڑ،پپو شاہ،راؤ قیوم،ذیشان خالد، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فہیم حسن قریشی سمیت معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رانا محمد طارق نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ مقامی معیشت اور زرعی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔ سڑک کی تعمیر سے طلبہ، کسانوں اور کاروباری افراد کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ دیہی آبادی کا مرکزی شاہراہوں سے رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔
اس موقع پر سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے خطے کی خوشحالی اور پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری سڑکوں کا جال کسی بھی علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اس منصوبے سے مقامی آبادی کو محفوظ،سہل اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے طلبہ کسانوں تاجروں اور عام شہریوں کو روزمرہ آمدو رفت میں آسانی حاصل ہوگی جبکہ زرعی اجناس کی منڈیاں تک بروقت رسائی بھی ممکن ہو سکے گی۔میاں محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت ہمیشہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے تحت مکمل ہونے والا یہ منصوبہ جس کی مجموعی لمبائی 2.72کلومیٹر ہے اس سے وہاں کے شہریوں کو بہترین سہولیات

