کنسلٹنٹ سیکریڑی ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر نازش زہرا اور ڈاکٹر نتاش محمود کا دیہی مرکز مبارک پور میں اچانک دورہ

مبارک پور (نامہ نگار) حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے خاص طور پر جنوبی پنجاب میں عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار کنسلٹنٹ سیکریڑی ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر نازش زہرا اور ڈاکٹر نتاش محمود نے دیہی مرکز مبارک پور میں اچانک دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیصل عمران اور ڈاکٹر شرجیل احمد کے ہمراہ ہسپتال کے جنرل وارڈ،لیبر روم،آپریش تھیٹر کا وزٹ کرتے ہوئے مرکز صحت پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ترقیاتی کام کے عمل کومزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں۔اس کے علاوہ عملہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے دیہی مرکز مبارک پور میں لیڈی ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ کی جنرل ڈیوٹی پر دوسری جگہ کام کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنرل ڈیوٹی پر دوسری جگہ کا کرنے والے عملہ کو دیہی مرکز مبارک پور میں وآپس اپنی ڈیوٹی پر حاضر کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔علاوہ اازیں انہوں نے دیہی مرکزصحت خانقاہ شریف اور بنیادی مرکز صحت چک لوہاراں کا بھی وزٹ کیا۔
