ڈاکٹر ناصر حمید 29ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس میں بہاولپور ڈویژن کی نمائندگی، افسران کے گروپ کا کراچی اسٹڈی ٹور اختتام پذیر
افسران کے اس گروپ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب کے دس بی ایس اٹھارہ کے افسران بی ایس انیس میں ترقی کے امیدوار ہیں۔
بہاولپور: ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپورڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ 29ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔ افسران کے اس گروپ میں چوبیس سے زائد پی ایم ایس افسران کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب کے دس افسران شامل ہیں، جو بی ایس اٹھارہ کے افسران ہیں اور بی ایس انیس میں ترقی کے امیدوار ہیں۔
گروپ نے حال ہی میں کراچی کا ایک ہفتے پر مشتمل مطالعاتی دورہ مکمل کیا۔ کورس کی اختتامی تقریب جمعہ کے روز لاہور میں منعقد ہوگی۔ دورے کے دوران گروپ نے چیف سیکرٹری سندھ اور میئر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے کراچی اسٹاک ایکسچینج، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، نیول ہیڈکوارٹرز، مزار قائد اور یونی لیور پاکستان، اور کراچی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ناصر حمید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ماس کمیونیکیشن میں ایم اے کے امتحان میں گولڈ میڈلسٹ ہیں اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں انفارمیشن آفیسر کے لیے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں میں سرفہرست رہے۔ انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اسٹڈیز کی جانب سےڈاکٹریٹ(پی ایچ ڈی )کی ڈگری سے بھی نوازا گیا

