ڈاکٹر ناصر حمید نے ڈائریکٹر اور نعمان مسعود خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور کے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری اطلاعات حکومت پنجاب نے ڈاکٹر ناصر حمید، طارق اسماعیل کے تبادلہ جات اور پوسٹنگز کے احکامات جاری کیے تھے
ڈاکٹر ناصر حمید اور نعمان مسعود خان ماضی میں ڈویژنل انفارمیشن آفس بہاولپور میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں

نعمان مسعود خان
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر ناصر حمید اور نعمان مسعود خان نے بالتریب ڈائریکٹر تعلقات بہاولپور ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور کے عہدوں کا چار ج سنبھال لیا -خیال رہے کہ ڈاکٹر ناصر حمید کا 13 اگست کو سیکرٹری اطلاعات حکومت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے ڈیرہ غازی خان سے تبادلہ کر کے اُنہیں بہاولپور میں تعینات کرنے کا حکم صادر کیا تھا جبکہ ان کے پیشرو ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن طارق اسماعیل کا ٹرانسفر کر کے انہیں ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن مقرر کیا گیا ہے خیال رہے کہ نعمان مسعود خان قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ضلع لودھراں کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے -ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ نے ڈاکٹر ناصر حمید کو ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن اور نعمان مسعود خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور کے عہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اوراُنکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے