ڈاکٹر محمد نسیم ندیم پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان (پی آر ایس پی) کی گورننگ کونسل کے صدر منتخب
بہاول پور6/جنوری( ) پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان (پی آر ایس پی) کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس صدر پی آر ایس پی ڈاکٹر محمد نسیم ندیم کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بہاول پور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان (پی آر ایس پی) کے منتخب عہدیداران سمیت جملہ ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان (پی آر ایس پی) کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات اور کارکردگی کے حوالہ سے جامع رپورٹ پیش کی گئی جس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں پی آر ایس پی کے قیام کے دس سال پورے ہونے پرمنتخب عہدیداران نے صوبہ بھر کے تمام ممبران پی آر ایس پی کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان (پی آر ایس پی) کی تنظیم سازی میں بہتری لانے،پی آر ایس پی کا دائرہ کار ملک کے دوسرے صوبوں تک بڑھانے اور ملک بھر میں پی آر ایس پی دفاترکے قیام کے حوالہ سے بھی تفصیلی غور خوض کیا گیا۔اجلاس میں آئندہ دو سالہ دورانیہ کے لئے پی آر ایس پی کی گورننگ کونسل کے عہدیداران کا چناؤ بھی عمل میں لایاگیا۔ اجلاس کے متفقہ فیصلے کے مطابق ڈاکٹر محمد نسیم ندیم کو صدر، انیس احمدخان کو نائب صدر، ریاض حسین بھٹہ کو جنرل سیکرٹری، زین محمود کوفنانس سیکرٹری، عرفان علی کوجوائنٹ سیکرٹری، حافظ حبیب الرحمن کورابطہ سیکرٹری اور عبد الرزاق کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزبہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر سید عابد حسن رضوی،اکاؤنٹس آفیسرشعبہ اشتہارات جام غلام اصغر اور اسسٹنٹ فضل محمود سمیت جنرل کونسل کے تمام ممبران نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان (پی آر ایس پی) کی منتخب باڈی اپنی سابقہ شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود،محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی بہتری اور ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔