Advertisements

وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی ویٹ) لیڈرشپ پروگرام کے 150 عالمی رہنماؤں میں شامل

Dr Muhammad Mukhtar
Advertisements

وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد، ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(ٹی ویٹ)لیڈرشپ پروگرام کے 150عالمیرہنماؤں میں شامل

وائس چانسلر ، نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد  کو عالمی ادارے  یونیسکو یونیو وک نےدنیا بھر کے 150ہنر مندی کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کی فہرست میں شامل کیا ہے۔یونیسکو  یونیووک ٹی ویٹ لیڈرشپ پروگرام 2022 کے تحت یونیسکو ان عالمی  تعلیمی سربراہان کواعلی درجے کی تربیت دے کر  ممبر ملکوں میں ہنر مندی کی تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔ یونیسکو  یونیووک نے  پروفیسرڈاکٹر  مختار کے نام جاری ایک خط میں کہا کہ "جرمنی کے شہر بون میں یونیسکو  یونیووک انٹرنیشنل سینٹر کی طرف سے اس سال کے ٹی ویٹ لیڈرشپ پروگرام 2022 کے لیے منتخب ہونے پر آپ کو  مبارکباددی جاتی ہے۔”

Advertisements

ٹی ویٹ لیڈرشپ پروگرام کا مقصد دنیا بھر کے ہنر مندی کی تعلیم کےلیڈروں اور پیشہ ور افراد کی صلاحیت کو بڑھانا اور ان کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ممالک میں  تبدیلی کے کامیاب اور موثر طریقے سے اپنے ملکوں میں رہنمائی کر سکیں۔ اس تبدیلی کے عمل کی ممکنہ کامیابی کا انحصار انٹی ویٹ رہنماؤں پر ہے جو پالیسی کو عملی شکل دینے کے ذمہ دار ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار کے مطابق، اس سال یونیسکو  یونیووک ٹی ویٹ لیڈرشپ پروگرام کی توجہ ٹی ویٹسسٹمز اور پروگراموں پر دوبارہ غور کرنے پر مرکوز ہے ۔ خاص طور پرموسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر  اثرات سے  بچاو پر کافی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔

یونیسکو  یونیووک کے دفتر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار سمیت 150 رہنما تربیت اور رہنمائی حاصل کریں گے تاکہ وہ آنے والے وقتوں میں ملازمتوں کے نئے رحجانات  کا جائزہ لے سکیں اور اپنے اپنے ممالک میں ضروری تبدیلیاں تجویز کرسکیں۔مزید برآںیہ رہنما ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے ٹی ویٹکے عملی استعمال کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ آنے والے دنوں میں یہ گروپ ملازمتوں ، اداروں اور قومی تعلیمی پروگراموں میں گرین انقلاب  کو فروغ دینے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرے گا اس طرح ماحولیات تبدیلی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے گا۔

Dr Muhammad Mukhtar 2
پروفیسر ڈاکٹر محمدمختار وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد ہنر مندی کے تعلیم کیلئے صف اول کے عالمی رہنماوں  میں شامل