میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد عارف غوری کی ایڈمن آفیسر کے ہمراہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر احسان احمد سحر سے تعزیت
اسلامیہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل درانی اور گورنمنٹ بوائز کالج اوچشریف کے لیکچرار طارق اقبال نے بھی سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے الگ الگ فاتحہ خوانی کی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال احمد پور شر قیہ ڈاکٹر محمد عارف غوری نے چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شوقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے -انہوں نے گزشتہ صبح ایڈمن افیسر کے ہمراہ سیٹلائٹ پہنچ کر مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی اور مرحومہ کے درجا ت کی بلندی کےلیے دعا کی-مزیر برآں اسلامیہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل درانی اور گورنمنٹ بوائز کالج اوچشریف کے لیکچرر طارق اقبال نے بھی سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انکے لیے دعائے مغفرت کی-اعجاز احمد خان ایذووکیٹ بھی دونوں مواقع پر موجود تھے-