ڈاکٹر محمد عارف غوری نے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال احمد پور شرقیہ کا چارج سنبھال لیا

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ،سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفراللہ سیال اور سٹاف نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر محمد عارف غوری کا استقبال کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے
احمدپور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے احمد پور شرقیہ شہر کے ممتاز معالج ڈاکٹر محمد عارف غوری کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افیسر تحصیل تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال احمد پور شرقیہ مقرر کیا ہے -انہوں نے احمد پور شرقیہ پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا- ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ اور سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفراللہ سیال کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ان کا استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے –
خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد عارف غوری ماضی میں احمد پور شرقیہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں- قبل ازیں ان کا تبادلہ یہاں سے بہاول نگر کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اب انہیں دوبارہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات کیا گیا ہے شہریوں نے ڈاکٹر محمد عارف غوری کی دوبارہ احمد پور شرقیہ میں تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور اُنہیں مبارکباد دی ہے