پی ٹی آئی اُمیدوار براۓ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی248 یزمان ڈاکٹر محمد افضل کی پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات

Advertisements
ہیڈ راجکاں (نامہ نگار)امیدوار پی ٹی آئی برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی248یزمان ڈاکٹر محمد افضل نے پرنس بہاول عباس خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں آئندہ ہونے والے الیکشن، شہر کی مجموعی صورتحال و دیگر امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں پرنس بہاول عباس خان عباسی نے جنرل الیکشن 2023میں ڈاکٹر محمد افضل کی حلقہ پی پی 250یزمان، چولستان سے حمایت کا اعلان کردیا، جس پر ڈاکٹر محمد افضل نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی سلیم غوری اور یحیی خان کلاچی بھی موجود تھے –