Advertisements

ڈاکٹر ملک محمد جاوید نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان سے ایگریکلچر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

Dr. Malik Muhammad Javed Earns PhD in Agriculture from Nawaz Sharif Agricultural University, Multan
Advertisements

وائس چانسلر نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر رانا محمد آصف نے ایک پروقار تقریب میں ڈاکٹر محمد جاوید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی


شہر سلطان (نامہ نگار)  ملک ڈاکٹر محمد جاوید نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان سے ایگریکلچر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے ۔ وائس چانسلر نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر رانا محمد آصف نے ایک پروقار تقریب میں ڈاکٹر محمد جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ پیسٹی سائیڈ کنٹرول کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ۔

Advertisements

ڈاکٹر محمد جاوید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 272 شہر سلطان رانا عبدالمنان ساجد اور صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال اور صدر پریس کلب شہر سلطان مظفرگڑھ رانا ذوالفقار علی نے ڈھیروں مبارکباد پیش کیں ۔ اس موقع پر رانا عبدالمنان ساجد ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد جاوید محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ پیسٹی سائیڈ کوالٹی کنٹرول ایک ایماندار اور محنتی آفیسر ہیں ۔ رانا محمد اقبال صوبائی وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کو محنتی اور ایماندار آفیسروں کی ضرورت ہے تاکہ یہ عوام کی خدمت کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔اس موقع پر رانا ذوالفقار علی صدر پریس کلب شہر سلطان نے کہا کہ ڈاکٹر ملک محمد جاوید جیسے آفیسر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ پیسٹی سائیڈ کوالٹی کنٹرول کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں