ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان پرنس بہاول عباس خان عباسی کے ترجمان مقرر

Advertisements
صادق گڑھ پیلس نے ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان کی تقرری کا پریس ریلیز جاری کر دیا
ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان نے یونین کونسل ٹبی عزت کے چیئرمین اور ناظم کے طور پر عوامی خدمات سر انجام دیں ،اہل علاقہ کی مبارکباد
Advertisements
ڈیرہ نواب صاحب (پریس ریلیز )ممتاز معالج ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان کو ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے -اس امر کا اعلان صادق گڑھ پیلس کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے- خیال رہے کہ ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان شہر کے ممتاز معالج کے علاوہ یونین کونسل ٹبی عزت کے سابق چیئرمین اور ناظم کے طور پر عوامی خدمات سر انجام دہ چکے ہیں علاقے میں انہیں عزت احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے-آپکا شمار ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے