چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت بہاول پور ڈاکٹر اقبال مکول کا رات کو اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت بہا ول پور ڈاکٹر اقبال مکول کارات کو اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ، انہوں نے دور ے کے مو قع پر ہسپتال کے ایمر جنسی سمیت مختلف وارڈز میں جا کر وہاں پر علاج کے لئے داخل مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری نے ڈاکٹر اقبال مکول کو بتا یا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے رمضان المبارک میں بھی مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ مریضوں کو ادویات کی بھی فراہم کی جارہی ہے۔