Advertisements

ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل جنوبی پنجاب ڈاکٹر حمیرہ کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال احمدپورشرقیہ کا دورہ

Dr. Humira visited Tehsil Headquarters Hospital Ahmedpur Sharqia
Advertisements

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عار ف غوری کی بریفنگ ڈاکٹر حمیرہ کا ہسپتال کے ڈاکٹرز کی کارکردگی پراظہار اطمینان

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل   جنوبی پنجاب ڈاکٹر حمیرہ کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ ، انہوں نے دورہ کے مو قع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عار ف غوری ، کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایمر جنسی کا معائنہ کیااور اس مو قع پر مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات  اور مفت ادویات کی فراہمی کے متعلق معلوما ت حاصل کیں۔ ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری ، نے اُنہیں  بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ حکومت پنجاب  محکمہ صحت کے احکامات کے مطابق ہسپتال میں رات کو بھی ڈاکٹر کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔  اور چوبیس گھنٹے مریضوں کو چیک کیا جارہاہے ۔ اور ہر قسم کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر حمیرہ  نے ہسپتال کے ڈاکٹرز کی کارکردگی کو سراہتے  ہوئے  اطمینان کا اظہار کیا  ۔

Advertisements