Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ڈرامہ نگار و شاعر علی معین اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی سے آئے ہوئے فارغ و التحصیل اداکاروں اور ماڈلز کے وفد سے ملاقات

Press Release Photo
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے معروف ڈرامہ نگار و شاعر علی معین اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی سے آئے ہوئے فارغ و التحصیل اداکاروں اور ماڈلز کے وفد سے پروفیسر ڈاکٹر اسلم ادیب کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈرامہ، فلم، تھیٹر، پروڈیکشن اور اس سے منسلک نئے شعبہ جات کی عملی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ علی معین نے اس ڈگری کی احمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل مارکیٹ کا دور ہے، اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں یہ انڈسٹری بہت پروان چڑھ رہی ہے۔ ان پروگرامز کے آغاز سے بہاولپور کی تاریخ، ثقافت اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ وفد میں معروف ماڈل جنید اعوان عرف جونی، معروف اداکار سلیم ناصر کی نواسی مہوش یامین، معروف اداکارہ و صداکارہ آمنہ اسلم اور ارمغان بیلہ شامل تھے۔ آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے ایڈوائزر اور سینئر پروڈیوسر آغا صدف مہدی، ڈپٹی رجسٹرار پبلک ریلیشنز فاطمہ مظاہر، اور انٹرنل کمیونیکیشن مینیجر نورالعارفین بھی ملاقات میں شامل تھے۔ وفد نے یونیورسٹی کی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے طلباء و طالبات کی فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھا اور خوب سراہا۔