سیدہ نجمہ بخاری انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس لوٹیں گی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر کی گفتگو
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمیعت العلماء اسلام کے سرپرست اعلی ڈاکٹر مولانا میاں محمد اجمل قادری نے چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو نماز جمعہ المبارک کے بعد لاہور سے ٹیلی فون کال کر کے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کی خیریت دریافت کی جو گزشتہ 10 دنوں سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سینٹر میں زیر علاج ہیں ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے سیدہ نجمہ بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ سیدہ نجمہ بخاری جلد صحت یاب ہو کر واپس اپنے گھر احمد پور شرقیہ واپس لوٹیں گی۔
چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے ڈاکٹر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر ان سے اظہار تشکر کیا