Contact Us

ڈائریکٹر تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی شہزاد احمد خالد پبلک سیکٹر جامعات کے عوامی تاثر کو اجاگر اور مضبوط کرنے کے لیے بنائی گئی پنجاب ایجوکیشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی کے رکن نامزد

DPR IUB nominated as member special committee Punjab Education Commission constituted for Publc sector Universities


چیئرمین پنجاب ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شہزاد احمد خالد کو پبلک سیکٹر جامعات کے عوامی تاثر کو اجاگر اور مضبوط کرنے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر قاسم ڈائریکٹر کورڈینیشن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہی میں بنائی گئی مختلف جامعات کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہان کو شامل کیا گیا۔ یہ کمیٹی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فریم ورک میں سرکاری جامعات کو قومی اور عالمی سطح پر میڈیا اور فورم پر مثبت انداز میں زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے لیے لاء عمل واضح کرئے گی اور سفارشات پیش کرئے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اس کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے نمائندگی پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں