ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب ضلع بھر کے خدمت مراکز کو پبلک سروسزمزید بہتر بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری
خدمت مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ کو ہر صور ت یقینی بنایا جائے، خدمت مراکز بہاول پورپولیس کاچہرہ ہیں، بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں
حاصل پور:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب نے ضلع بھر کے خدمت مراکز کو پبلک سروسزمزید بہتر بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں، خدمت مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ کو ہر صور ت یقینی بنایا جائے، خدمت مراکز بہاول پورپولیس کاچہرہ ہیں، جن میں بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی” پبلک سروس پالیسی ” کے سپرٹ کے تحت خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے،ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے، خدمت مرکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دینا ہے۔ خدمت مراکز میں دی جانے والی تمام سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کرتے رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں، خدمت مراکز میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بہت سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او نے خدمت مراکز میں صفائی، موسمی صورتحال اورسکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی

