Advertisements

ڈی پی اورانا عبدالوہاب کی تھانہ سٹی و صدر حاصل پورمیں کھلی کچہری

DPO Rana Abdul Wahab holds an open court in Thana City and Saddar Hasilpur.
Advertisements

حاصل پور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈی پی اورانا عبدالوہاب کی تھانہ سٹی و صدر حاصل پورمیں کھلی کچہری عوام کے مسائل کو سن کر موقع پر ہی احکامات جاری کیے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او راناعبدالوہاب نے تھانہ سٹی و صدر حاصل پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر بروقت حل کرنا اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنانا ہے جبکہ عوام کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے کھلی کچھری میں پیش ہونے والے ہر سائل کی درخواست شکائیت کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے اور ہر شکائیت کا بیک فیڈ لیا جاتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے براہِ راست رابطہ ایک خوش آئند قدم ہے

Advertisements

بعد ازاں ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے دفتر ڈی ایس پی کے کانفرنس ہال میں سرکل بھر کے ایس ایچ اوز انوسٹی گیشن افسران سے میٹنگ کی زیر تفتیش مقدمات جرائم کے خاتمہ منشیات فروشوں کے قلع قمع اور نماز عیدالفطر کے اجتماعات کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں ہدایات جاری کی