Advertisements

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے احمد بن قاسم کو ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر کا بیج لگا دیا

DPO Rahim Yar Khan Irfan Ali Samoon Appoints Ahmed Bin Qasim as SHO Zahir Pir Police Station
Advertisements

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے, علاقے میں امن و امان کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھا جائےڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات

 جن پور  (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان عرفان علی سموں نے احمد بن قاسم کو ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر کا بیج لگا دیا اور انہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisements

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈی پی او عرفان علی سموں نے احمد بن قاسم کو انچارج چوکی بہادر پور سے تبدیل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر تعینات کیا تھا۔ گزشتہ روز وہ ڈی پی او آفس پیش ہوئے جہاں ڈی پی او عرفان علی سموں نے انہیں باضابطہ طور پر ایس ایچ او کا بیج لگایا اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے رویہ مروجہ ایس او پیز کے مطابق رکھا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے ان کا گھیرا تنگ رکھا جائے، جبکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن و امان کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور پولیس کی کارکردگی عوام دوست اور مؤثر ہونی چاہیے۔۔۔۔