ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو کی مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات
Advertisements
باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقائی صورتحال پر بھی خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال کیا گیا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر)ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو نے دربارِ عالیہ قادریہ حضرت محبوب سبحانیؒ اوچ شریف کے سجادہ نشین مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی پی او عرفان علی سمو نے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقائی صورتحال پر بھی خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی احترام، رواداری اور عوامی خدمت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی نے ڈی پی او رحیم یار خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Advertisements

