Advertisements

محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی اور امن وامان کا قیام اولین ترجیح ڈی پی او محمد حسن اقبال

District Police officer bahawalpur Muhammad Hassan Iqbal
Advertisements

اوچ شریف میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور مختلف اما م بارگاہوں کا معائنہ کیااور سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اے ایس پی باسل اریز فاروقی، ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف محمد سجاد سندھواور ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ سجاد لغاری سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے

Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) ڈی پی او بہاول پور محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی اور امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے، حکومت پنجاب کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے بھائی چارے اوراتحاد بین المسالک کی فضا برقرار رکھی جائے، یہ بات انہوں نے اوچ شریف میں محرم روٹس کے معائنے اور سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے دوران لائسنس داران تعزیہ و مجالس اورمنتظمین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر اے ایس پی باسل اریز فاروقی، ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف محمد سجاد سندھواور ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ سجاد لغاری سمیت پولیس اور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،

ڈی پی او محمدحسن اقبال نے کہا کہ کہ یکم تا 10 محرم الحرام تمام مکاتب فکر کی تقریبات کے لیے الگ الگ سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے، طے شدہ مقامات کے علاوہ کسی اور جگہ جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام مجالس و جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے اوچ شریف میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور مختلف اما م بارگاہوں کا معائنہ کیااور سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نے لائسنس داران تعزیہ و مجالس کی مرکزی کمیٹی کے رہنما زاہد علی خان کلہوڑاسے بھی تبادلہ خیال کیا اور بریفنگ لی۔