Advertisements

پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ حاصل پور کے زیر اہتمام پریس کلب میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تقریب

DPO Bahawlpur Muhammad Hassan Iqbal
Advertisements

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور محمد حسن اقبال مہمان خصوصی تھےمیڈیا کا کردار قابل تحسین ہے میڈیا جرائم و معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے

حاصل پور کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے جرائم کے خاتمہ جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے لیے ہمیشہ پولیس کی معاونت کی ہے چیرمین پریس کلب ذوالفقار علی قائم خانی

Advertisements


حاصل پور: پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ حاصل پور کے زیر اہتمام پریس کلب میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور محمد حسن اقبال تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور محمد حسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور کے ویزن کے مطابق عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جب مجھے چلاکہ حاصل پور کا ضلعی ہیڈ کوارٹر کا فاصلہ ایک سو کلو میٹر سے زیادہ ہے تو میں فیصلہ کیا کہ عوام الناس کی پریشان اور وقت و پیسے کے ضیاع کی بجائے وہ خود حاصل پور پہنچ کر عوام الناس کے مسائل کو سنیں گے اور میں ہر سوموار کو حاصل پور پولیس سرکل کے مختلف مقامات پر دو جگہوں پر کھلی کچھریاں لگا کر عوام کے مسائل کو سنوں گا

آج کی کھلی کچھریوں میں ایک سو زیادہ سائلین پیش ہوئے جن کی درخوستوں پر احکامات جاری ہوئے ہیں اور ان پر میرٹ کے مطابق کاروئی ہو گی میرے ہوتے ہوئے کسی کے ساتھ زیادتی ناانصافی نہی ہو گی انھوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے میڈیا جرائم و معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے  جبکہ خدمت مرکز اور تھانہ سٹی کی عمارت میں توسیع کی جارہی ہے پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ کے چیرمین ذوالفقار علی قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاصل پور کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے جرائم کے خاتمہ جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے لیے ہمیشہ پولیس کی معاونت کی ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی بنیاد انگریز نے نہی بلکہ خلیفة المسمین سیدنا حضرت عمر نے ڈالی تھی آج رات کو پولیس جو عوام کے تحفظ کے لیے گشت کرتی ہے اس کی بنیاد بھی حضرت عمر نے رکھی تھی تھی پریس کلب پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا جہاں انھوں نے پریس کلب کے لان میں پودا لگایا اور دعا کرائی جبکہ ڈی پی او نے تقریر کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوایا جس پر پورا ہال پاکستان زندہ باد کے نعرے سے گونج اٹھا اس موقع پر اے ایس پی بھاول پور بھی موجود تھے