Advertisements

ڈی پی او عرفان علی سموں نے 7 کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا

DPO Irfan Ali Samoon Dismisses Seven Corrupt Traffic Police Officials from Service
Advertisements

دیگر سات پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دے دی گئیں ایک کا شوکاز داخل دفتر, ڈی پی او کے احکامات

جن پور ( نامہ نگار ) ڈی پی او عرفان علی سموں نے 7 کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا، دیگر سات پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دے دی گئیں ایک کا شوکاز داخل دفتر عرض و مروض بھی سنی۔

Advertisements

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او عرفان علی سموں نے انکوائری میں کرپشن کے الزمات میں معطل کیے گئے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں و دیگر پولیس افسران کا جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز اور عرض و معروض کے لیے درخواستیں دینے والے اہلکاروں کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کرپشن ثابت ہونے ٹریفک وارڈن نعمان مجید، اے ایس آئیز شہاب الدین، محمد زاہد، علیم الدین، کانسٹیبلان ٹریفک پولیس ، ارشد، جمشید صدیق، محمد ارشد کو ڈسمس فراہم سروس کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ ٹریفک وارڈن احمد عماد رضا کو دو سال اور اے ایس آئی ٹریفک پولیس فیاض احمد کو ایک سروس ضبتگی کی سزا دی گئی، اسی طرح لیڈی سب انسپکٹر (ا) کو سالانہ ترقی ضبط کرنے کی سزا دی، اے ایس آئی ضلعی پولیس منیر احمد، کانسٹیبلان محمد منور، محمد طاہر اور محمد یونس کو دو سال کمی تنخواہ کی سزائیں دی گئیں جبکہ کانسٹیبل اظہر سلطان کی جواب سے اتفاق کرتے ہوئے اس کا شوکاز نوٹس داخل دفتر کیے جانے کا حکم صادر کیا،

ڈی پی او عرفان علی سموں نے دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کا جائزہ اور ہدایات جاری کیں، انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کی عرض معروض سنتے ان کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔