ڈی پی او بہا ول پو ر سید محمد عباس شا ہ کی خمیسہ پکھیوار میں مقتول کیشئر محمد اصغر کی نمازجنازہ میں شرکت

DPO Bahawalpur participated in funeral prayer

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) ڈی پی او بہا ول پو ر سید محمد عباس شا ہ کی احمدپورشرقیہ  آمد، انہوں نے  گزشتہ روز  ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلو ر ملز کے کیشئر محمد اصغر کی نمازجنازہ میں اُن کے آبائی علاقہ خمیسہ پکھیوار میں شرکت کی۔ انہوں نے    مقتول  کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کو بہت  جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دیں گے۔ نمازجنازہ میں  ڈی ایس پی فرخ جاوید سمیت پولیس اہلکاروں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت  کی ۔

مزید پڑھیں