ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی تھانہ صدر حاصل پور میں کھلی کچھری

حاصل پور شہر اور اولڈ حاصل پور میں تعزیہ و ذوالجناح کے جلوس کا روٹ وزٹ کیا اورحکم دیا کہ جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے
حاصل پور : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور محمد حسن اقبال نے تھانہ صدر حاصل پور میں کھلی کچھری لگا کر عوام کے مسائل کو سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ڈی پی او نے کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے انصاف آپکی دہلیز پر ویژن کے مطابق کھلی کچھریوں کے انعقاد کا سلسہ جاری ہے یہ کھلی کچھریاں دکھاوا یا روائیتی کھلی کچہریاں نہی ہیں بلکہ عوام الناس کو حقیقی معنوں میں انصاف کی فراہمی لوگوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے
کھلی کچھریوں کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں کے عوام کو طویل سفر طے کرکے بھاول پور نہی جانا پڑتا بلکہ ان کے مسائل بغیر کسی خرچے و ٹائم ضائع کیے بغیر ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخوستوں پر انصاف کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر کاروائی ہوتی ہے کسی کی حق تلفی نہی ہوتی کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کو انصاف کی فراہمی ہماری پولیس کی ذمہ داری ہے
انھوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے حاصل پور امن کا گہوارہ ہے اور کسی کو بھی شرانگیزی کی اجازت نہی دی جائے گی کھلی کچہری میں سائلین و معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے حاصل پور شہر اور اولڈ حاصل پور میں تعزیہ و ذوالجناح کے جلوس کے روٹ وزٹ کیا انھوں حکم دیا کہ ہنگامی بنیادوں پر جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے دوکانوں کے آگے لگے شیڈز اور ڈبے وغیرہ ختم کرائے جائیں بجلی کی تاروں کو درست کیا جائے