Advertisements

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال کی تھانہ اوچشریف میں کھلی کچہری

DPO Bahawalpur Muhammad Hassan Iqbal
Advertisements

اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے

اوچ شریف ( کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال کی تھانہ اوچشریف میں کھلی کچہری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے تھانہ اوچشریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر بروقت حل کرنا اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شہریوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے براہِ راست رابطہ ایک خوش آئند قدم ہے۔

Advertisements