ڈی پی او بہا ول پور عبادت نثار کی احمدپورشرقیہ میں کھلی کچہری, اے ایس پی حسیب جاوید میمن بھی موجود

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) ڈی پی او بہا ول پور عبادت نثار نے کہا ہے کہ کھلی کچہری لگاکر سائلین کی شکایات سننے کا مقصد، عوام کوان کی دھلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔ گورنمنٹ ایس اے ہائی سکول میں کھلی کچہری سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو امن و امان کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تمام تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے بھر پور کاوش کررہے ہیں۔ اس مو قع پر سائلین ظفر حسین ، شاھینہ بی بی ، محمد ارشد ، کریم بخش، حاجی احمد، شازیہ بی بی ، منظور احمد، باقر حسین ، سلیمان ، پٹھانی مائی، حید رعلی، نے پولیس سے متعلقہ اپنی شکایات پیش کیں۔ جس پر ڈی پی او نے ان کی شکایات کو حل کرنے کے لئے مو قع پر احکامات جاری کئے اس مو قع پر اے ایس پی حسیب جاوید میمن ، ایس ایچ اوز ، عابد نوید، سجاد احمد، نصرت چیمہ ، لطیف جھورڑ، کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت، جنرل سیکرٹر ی آفتاب احمد خان ڈاھر، فداحسین جٹھول، مولانا عبدالعزیز فیضی، فرٹیلائزر ایسو سی ایشن کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم بھی موجود تھے۔