Advertisements

ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان کی اوچ شریف میں کھلی کچہری، متعلقہ افسران کو احکامات جاری

District Police Officer Bahawalpur Asad Sarfraz Khan
Advertisements

اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں ڈی پی او کا اظہار خیال


 اوچ شریف (کرائم رپورٹر) ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان کی اوچ شریف میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز خان نے گزشتہ روز تھانہ اوچ شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس سے متاثرہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے

Advertisements

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ اوچ شریف میں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا کھلی کچہری کے موقع پر شہریوں نے ڈی پی او کو اپنی شکایات پیش کیں، جس پر ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو کارروائی اور تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے۔