Advertisements

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سےعیدالفطر کے دوسرے روز درجنوں افراد کی ملاقات،عید کی مباکباد دی

Amir of Bahawalpur Nawab Salahuddin Abbasi
Advertisements

نواب صاحب نے ملاقات کرنے والے افراد اور اُنکے خاندانوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے


ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر ) ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے عید الفطر کے دوسرے روز صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور اُنہیں عید کی مبارکباد دی -ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔نواب صاحب نے ملاقات کرنے والے افراد اور اُنکے خاندانوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا -خیال رہے کہ صادق گڑھ پیلس میں ان دنوں میلے کا سا سماں ہے جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی کو عید مبارک دینے جوق در جوق پہونچ رہے ہیں

Advertisements