اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اہلیان وطن جشن آزادی مناتے وقت اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی

Don't forget Palestinians in prayers on the eve of Pakistan Independence Day.Umar Abbasi

فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ظالم اور سفاک اسرائیل کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ممتاز سماجی و سیاسی رہنما کا اخباری بیان

ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) ممتاز سماجی و سیاسی رہنما صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی نے کہا ہے کہ آج جشن ازادی پاکستان مناتے وقت ہمیں  اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے مظالم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے -اپنے اخباری بیان  میں انہوں نےاپنے  ہم  وطنوں سے اپیل کی کہ وہ جشن  آزادی کے روز نماز فجر کے بعد پاکستان کی سلامتی،ترقی اور  استحکام کے ساتھ فلسطین کی آزادی ،شدائے فلسطین کے درجات کی بلندی اور ہزاروں زخمی فلسطینی بچوں اور بہن بھائیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعائیں مانگیں صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپ تک 40 ہزار کے لگ بھگ بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہایا جا چکا ہے جبکہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک لاکھ کے لگ بھگ بے گناہ فلسطینی بچے اور خواتین  زخمی ہوئے ہیں مگر اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے مغربی ممالک کو یہ سب کچھ نظر نہیں آتا انہوں نے 56 اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے اجتماعی کاوشیں بروئے کار لائی

مزید پڑھیں