عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ جاری
Advertisements
راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ شروع کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ہے، میڈیکل ٹیم ضروری طبی سامان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔ اِسی طرح سابق وزیراعظم کے مکمل طبی معائنے کے لیے انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے گئے تھے، سابق وزیراعظم کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ شروع کردیا گیا، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات ساتھ لے کر آئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا مزید کہنا تھا کہ سخت سکیورٹی انتظامات میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا جا رہا ہے جب کہ طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

