Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 9 ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش

"Divisional Development Working Party meeting chaired by Commissioner Irfan Ali Kathia; 9 development projects presented for approval."
Advertisements

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا


بہاول پور:کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، 9 ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (DDWP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈویژن کے اضلاع میں جاری اسکیموں کی پیشرفت، معیارِ تعمیر اور درپیش مسائل پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔

Advertisements

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 9 ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے گئے ہیں، جن میں عمارتوں کی تعمیر، سیوریج سسٹمز کی بہتری اور ہائی ویز سے متعلق اہم اسکیمیں شامل ہیں۔بہاولپور میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا، جس کا تخمینہ تقریباً 366 ملین روپے ہے۔ اسی طرح رحیم یار خان میں سیوریج سسٹم کی تعمیر و بحالی کے لیے تقریباً 320 ملین روپے کی اسکیم منظوری کے لیے پیش کی گئی۔ اجلاس میں رحیم یار خان کی ہائی ویز اسکیموں اور مثالی گاؤں پروگرام کے تحت کچے کے علاقوں کی ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام اسکیموں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنا یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے شرکت کی، جبکہ ظہیر انور جپہ (ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان) اور ذوالفقار احمد بھون (ڈپٹی کمشنر بہاول نگر) نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شروع کیے گئے ہیں، جن کا مقصد کچے کے علاقوں کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔