جماعت اہل سنت کے تحصیل و سٹی عہدے داران کی حلف برداری میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے عہدے داروں کی شرکت
امیر علامہ مفتی محمد حامد سعیدی سرپرست اعلی ڈویژن بہاولپور ڈاکٹر عبدالرزاق شائق نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے عہدے داران سے حلف لیا اور مبارک باد پیش کی
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل و سٹی عہدے داران کی حلف برداری میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ بہاولپور کے مرکزی عہدے داروں کی شرکت جماعت کو منظم کرنے پر اتفاق تفصیل کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل احمد پور شرقیہ کے مرکزی آفس جامع مسجد علی میں تحصیل امیر مہر سعید احمد سعیدی ناظم اعلی پروفیسر محمد شاہد رفیق چیف آرگنائزر لالا محمد اسلم قریشی سرپرست جماعت اہل سنت تحصیل احمد پور شرقیہ مولانا عبدالعزیز خان فیضی تحصیل ناظم مالیات شیخ عتیق الرحمن نائب ناظم مالیات نور المصطفی فیضی آفس سیکرٹری قاری عبدالجبار چیئرمین مجلس عاملہ خرم حیات خان اخونزادہ چوہدری محمد شاہد چوہدری محمد حنیف رانا محمد نواز جبکہ سٹی احمد پور شرقیہ کے عہدے داروں میں سٹی امیر اہل سنت شاہد محمود عطاری نائب امیر محمد جاوید صدیقی نائب امیر محمد زبیر سلیمی نائب امیر محمد چاند قریشی نائب امیر احتشام المحسن فیضی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری محمد احمد سرپرست اعلی سٹی احمد پور شرقیہ مفتی محمد حسین فیضی یونین کونسل محراب والا کے امیر محمد فیاض مہروی حافظ محمد سلیم جکھڑ چوک بھٹہ سے نائب صدر قاری اسلم سیال جوائٹ ناظم اعلیٰ الحاج محمد یوسف سے جماعت اہل سنت ڈویژن بہاولپور کے امیر علامہ مفتی محمد حامد سعیدی ضلع بہاولپور کے امیر مفتی محمد جاوید مصطفی سعیدی آرگنائزر ضلع بہاولپور مفتی عابد محمود سعیدی ناظم اعلی بہاولپور حاجی غلام مصطفی اور سرپرست اعلی ڈویژن بہاولپور ڈاکٹر عبدالرزاق شائق نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے عہدے داران سے حلف لیا اور مبارک باد پیش کی اور ہدایت کی کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں اوچ شریف چنی گوٹھ مبارک پور ڈیرہ نواب اور گرد و نواح تمام یونین کونسلوں میں تنظیم سازی مکمل کر کے مرکز کو بھیجنے کی ہدایت جاری کی

