Advertisements

 ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ بہاولپور کے حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کے اقدامات

Divisional and District Administration Bahawalpur steps for effective implementation of government policies
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
Advertisements

تحریر: نعمان مسعود خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، بہاول پور ڈویژن


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر  ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ بہاولپور عوامی سہولت، بہترین سروس ڈلیوری اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے تحصیل احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے صحت، صفائی، تعلیم، تجاوزات کے خاتمے، انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں کا جامع جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ حادثات، او پی ڈی، سی سی یو، ایکس رے روم، تشخیصی لیبارٹری اور فارمیسی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے احمد پور شرقیہ کے محمود لیڈیز پارک کا دورہ کیا جہاں ”صاف ستھرا اور سرسبز پنجاب“ مہم کے تحت پودا لگایا۔ انہوں نے ”پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب“ مہم کے تحت قائم کی گئی اوپن لائبریری کا بھی جائزہ لیا، وہاں موجود کتب، انتظامات اور عوام کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا اور اس اقدام کو تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

Advertisements


ڈپٹی کمشنر نے چوک منیر شہید اور اندرونِ بازار کا دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں تحصیل میں جاری انتظامی اور ترقیاتی امور، ریونیو معاملات، عوامی سہولیات کی فراہمی، امن و امان، انسداد تجاوزات اور پرائس کنٹرول اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں مزید تیزی لائی جائے، حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور افسران فیلڈ میں رہ کر عوام سے براہِ راست رابطہ رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

DC Bahawalpur Visits AC AhmedpurEast Office

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ریڑھی بازار اوچ شریف کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، تجاوزات، نکاسی آب اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کشادہ رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھی بازار شہریوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے یہاں نظم و ضبط اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اوچ شریف کے مشہور تاریخی اور مذہبی مقامات دربار سید جلال الدین بخاری سرخ پوش اور مقبرہ بی بی جیوندی کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں مقامات کی موجودہ حالت اور جاری بحالی و ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تاریخی ورثے کے تحفظ، دیکھ بھال اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوچ شریف کے یہ مقامات نہ صرف صوفی روایات اور عقائد کا مرکز ہیں بلکہ سیاحتی اعتبار سے بھی قومی اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے اوچ شریف میں زیرِ تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔


ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل، صفائی ستھرائی، سرکاری اراضی کے تحفظ اور شفاف انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Nauman Masood Khan Deputy Director Public Relations Bahwalpur Division

نعمان مسعود خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، بہاول پور ڈویژن