بہاول پور: ضلعی زکوٰۃ کمیٹی بہاول پور کی جانب سے مالی سال2021-22ء کی پہلی ششماہی کے لیے مستحقین کی فہرستیں صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ کو بھیج دی گئیں

بہاول پور: 6/دسمبر( )ضلعی زکوٰۃ کمیٹی بہاول پور کی جانب سے مالی سال2021-22ء کی پہلی ششماہی کے لیے گزارہ الاؤنس ریگولر کی مد میں ضلعی زکوٰۃ فنڈ سے 3کرو ڑ31 لاکھ 20ہزار روپے جاری کرنے کے لیے ضلع بھر کے3680مستحقین کی فہرستیں صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہیں جس کے تحت ہر مستحق فرد کو 9 ہزار روپے فی کس ملیں گے۔ اسی طرح محکمہ زکوٰۃ سے رجسٹرڈ دینی مدارس میں زیر تعلیم 315 مستحق طلبا و طالبات کے لیے20لاکھ 8ہزار روپے کے فنڈز کے اجرا ء کی منظوری کے لیے بھی سمری صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے۔ یہ بات چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی بہاول پور ملک احمد نواز ننگانہ اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر محمد آصف اقبال نے اجلاس کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے غریب، ناداراور مستحقین کے لیے زکوٰۃ فنڈ سے کروڑوں روپے کے فنڈزجاری کیے ہیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب مستحق افراد کی مالی معاونت ہو سکے۔

مزید پڑھیں