ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرر رانا عبدالوہاب کے رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازار اور افطار دستر خواں کی سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے احکامات
خاص طور پر نماز تراویح ،نماز فجر اور جمعتہ المبارک کے اوقات میں مساجد کے ارد گرد کڑی نگاہ رکھیں, ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
حاصل پور : وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازار اور افطار دستر خواں کی حفاظت کے لئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے۔حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع بھر میں قائم کردہ رمضان بازاروں اور افطار دستر خواں پر عوام الناس کی حفاظت کے پیش نظر ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔ ایس ایچ اوز احترام رمضان المبارک آرڈیننس اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ رمضان المبارک کے دوران ایلیٹ فورس ، ڈولفن اسکوارڈ اور محافظ اسکارڈ اپنی گشت نماز کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اردگرد رکھیں ۔خاص طور پر نماز تراویح ،نماز فجر اور جمعتہ المبارک کے اوقات میں مساجد کے ارد گرد کڑی نگاہ رکھیں گے۔
ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا پنے اپنے علاقہ میں مساجد/امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے بریف کریں ۔ جملہ ایس ایچ اوز نماز پنجگانہ، تراویح اور جمعة المبارک کے اجتماعات کے وقت اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں متعین نفری کو چیک کرکے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈیوٹی پر موجود افسران و جوان وقت مقررہ پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں اہم عمارات، حساس تنصیبات، شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز اور بس اسٹینڈ پر سکیورٹی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ضلع بھر کی ڈیوٹی کو مانیٹر کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

