ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبدالوہاب کی رو زانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈی پی او نے سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلیفون پر ہدایات جاری کیں اور مقررہ وقت میں واپسی رپورٹ پیش کر نے کے احکامات جاری کیے
بہاول پور( پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور رانا عبدالوہاب کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ آج منعقدہ کھلی کچہری میں18سے زائد شہریوں نے شرکت کر کے اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او بہاولپور کے سامنے پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے تمام سائلین کے مسائل فردا فردا تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو بذریعہ فون فوری قانونی کارروائی اور بروقت واپسی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او بہاولپور نے مختلف درخواستوں پر انکوائریوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریکوری کے مقدمات میں متعلقہ تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ جلد ازا جلد ریکوری مکمل کر کے مالِ مسروقہ مدعیان کے حوالے کیا جائے اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا تاخیر کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او رانا عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد وزیرِ اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسائل کے فوری حل کے لیے پولیس افسران تک براہِ راست رسائی ایک خوش آئند اور مثبت قدم ہے۔

