Advertisements

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب کا اردل روم 02کانسٹیبلان کومحکمہ سے برخاستگی اور 01سب انسپکٹر کو تنزلی کی سزا

District Police Officer Rana Abdul Wahab awards dismissal from service to 2 constables and demotion to 1 sub-inspector in Orderly Room 02
Advertisements

01انسپکٹر، 09سب انسپکٹر،03اسسٹنٹ سب انسپکٹر،02ہیڈ کانسٹیبلان،06کانسٹیبلان اور02کلیریکل سٹاف ممبران کو سروس ضبطی کی سزا دی گئی


حاصل پور:  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ جس میں 65 افسران و جوان پیش ہوئے ۔ اردل روم میں02کانسٹیبلان کومحکمہ سے برخاستگی کی سزا اور 01سب انسپکٹر کو تنزلی کی سزا دی گئی ۔ اسی طرح01انسپکٹر، 09سب انسپکٹر،03اسسٹنٹ سب انسپکٹر،02ہیڈ کانسٹیبلان،06کانسٹیبلان اور02کلیریکل سٹاف ممبران کو سروس ضبطی کی سزا دی گئی۔ 02اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور02کانسٹیبلان کوتنخواہ قرقی کی سزا دی گئی،01انسپکٹر کوسالانہ انکریمنٹ سٹاپ کی سزا دی گئی۔ جبکہ01ہیڈ کانسٹیبل اور 06کانسٹیبلان کوسنشور دی گئی اور 01کانسٹیبلان کوجرمانہ کیا گیا۔

Advertisements

اردل روم میں ڈی پی او بہاولپور نے 26افسران و جوانوں کے جواب پر مطمئن ہو کر ان کے شوکاز فائل کئے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کے مضبوط نظام سے ہی میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوتا ہے۔ کرپشن، بدعنوانی، نا اہلی اور ناقص تفتیش پر کوئی کمپرومائز نہیں محکمہ میں صرف ایماندار محنتی ، پروفیشنل افسران کی جگہ ہے ۔ اختیارات کا ناجائز استعمال محکمہ کے وقار کو مجروح کرتا ہے۔ جس سے عوام کا محکمہ سے اعتماد کم ہوتا ہے۔ تمام افسران اور ملا زمان اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر قانون کے مطابق حاصل ہونے والے اختیارات کا جائز استعمال کریں جس سے محکمہ میں بہتری کے ساتھ ساتھ لوگوں میں بھی اعتماد بحال ہوگا۔