Advertisements

کچہ اور پکا میں امن کا مشن جاری رہے گا ڈی پی او رحیمیار خان‎

District Police Officer RahimYarKhan Irfan Ali
Advertisements

ضلع کے 50 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب

اللہ آباد(نامہ نگار)ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ کچہ اور پکا میں امن کا مشن جاری رہے گا شہداء نے بحالی امن اور فرض کی راہ  میں جام شہادت نوش کیا،آج جس قدر معاشرے میں امن و سکون ہے اس کے پیچھے بیش قیمت قربانیاں پنہاں ہیں، شہداء کو سلام اور ان کے اہل خانہ کے صبر و استقلال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان انمول ہیں ان کی قربانیوں کو کسی ترازو میں نہیں تولہ جا سکتا ضلع کے 50 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے ضلع کی عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے بحالی امن کی خاطر فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا، آج جس قدر معاشرہ میں امن ہے اس کے پیچھے پولیس افسران و جوانوں کی شہادتیں اور بیش قیمت قربانیاں پنہاں ہیں، کچہ اور پکا میں امن کے مشن پر کاربند ہیں جس سے کوئی بھی قیمت پیچھے نہیں ہٹا سکتی، شہداء کو سلام اور ان کے اہل خانہ کے صبر و استقلال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بیٹے اور بھائی ہیں اور ہم ایک خاندان ہیں ہم ہر دکھ سکھ ہر گھڑی آپ کے ساتھ ہیں، ملکی و معاشرتی امن کے لیے پاک فوج، رینجرز اور امن و امان کے تمام ذمہ دار ادارے ایک ساتھ ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے تک پولیس یہ جنگ جاری رکھے گی، اس موقع پر سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ظفر خان ترین، جنرل سیکرٹری شکیل بوبرا اور کانسٹیبل شفقت شہید کی بیٹی کنزا شفقت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اس مرکزی تقریب سے قبل ضلع بھر میں یوم شہداء کی تقریبات کا آغاز پولیس لائن سمیت ضلع بھر کے تھانہ جات و چوکیات میں قرآن خوانی سے ہوا تھانہ جات کی حدود میں خاک نشین شہیدوں کی قبروں پر پولیس افسران گئے گل پاشی اور فاتحہ خوانی کی گئی، پولیس لائن میں ڈی پی او عرفان علی سموں نے ایس پی نصراللہ وڑائچ کے ہمراہ یاد گار شہداء پر حاضری دی سلامی پیش کی گئی فاتحہ خوانی کی گئی، مرکزی تقریب میں شہداء کے اہل خانہ سمیت پاک آرمی، رینجرز، جوڈشری پولیس کے تمام ونگز کے اعلی افسران، وکلاء، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے افراد بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب کے آخر میں  ڈی پی او عرفان علی سموں اور تقریب میں شامل پاک آرمی کے برگیڈئیر محمد سلیمان، چولستان رینجرز کے برگیڈئیر توحید عصمت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عمران علی شاہ و دیگران اپنی سیٹوں سے اٹھ کر شہداء پولیس کے سٹنگ ایریا میں گئے اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، شہداء کے اہل خانہ کو تحائف بھی پیش کیے گئے اور پر تلف ظہرانے سے ضیافت کی گئی،ڈی پی او عرفان علی سموں نے تقریب کے اختتام پر شہداء کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے اور ویلفیئر آفیسر کو نوٹ کرواتے ہوئے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔#

Advertisements