Advertisements

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری

DPO Bahawalpur Muhammad Hassan Iqbal holds an open court in SDPO Office AhmedpurEast
Advertisements

 تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے  شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں  

Advertisements

 بہاول پور +احمد پور شرقیہ ( ترجمان بہاولپور پولیس+ خلیل الرحمن کھوکھرسے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے ایس ڈی پی او آفس سرکل احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال*  

تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اوپن ڈور پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے ایس ڈی پی اوآفس احمدپور شرقیہ میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ ، ایس ایچ اوز،میڈیانمائندگان ودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال  نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔

ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا