Advertisements

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی حاصل پور میں ڈی ایس پی بخت نصر کے ہمراہ کھلی کچہری

District Police Officer Bahawalpur Hassan Iqbal
Advertisements

عوام عید الاضحی کے موقعہ پر امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں خطاب فیضان اسلم تحصیلدار بھی موجود تھے


حاصل پور :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے دفتر ڈی ایس پی کے لان میں  ڈی ایس پی بخت نصر اور تحصیلدار فیضان اسلم کے ہمراہ کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے کھلی کچھری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر ڈی پی او موقعہ پر ہی احکامات جاری کیے

Advertisements

کھلی کچھری سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاول پور محمد حسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے تحت کھلی کچھری کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ حاصل پور کا بھاول پور سے فاصلہ ایک سو کلو میٹر ہے عوام کو بھاول پور جانے میں پریشانی ہوتی ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر ترجیحی بنیادوں پر انصاف ملے جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے پولیس پوری طرح متحرک ہے سٹی حاصل پور پولیس نے ڈی ایس پی بخت نصر اور ایس ایچ او غلام عباس نیازی کی نگرانی میں قتل کی دو وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر دشمنی والے مقدمات کے ملزمان و مدعیان سے سیکورٹی بانڈ لیے جائیں گے تاکہ کسی قسم کا کوئی وقوعہ رونما نہ ہوسکے عوام عید الاضحی کے موقعہ پر امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں کسی قسم کی شرانگیزی ہوائی فائرنگ کھلے عام پائے جلانے اور بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے سے گریز کیا جائے کھلی کچہری میں ریونیو کے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے فیضان اسلم تحصیلدار بھی موجود تھے